وزیرآباد کی خبریں1/11/2014

Speech

Speech

وزیرآباد (جی پی آئی) وزیرآباد چیمبر آف ایجوکیشن کے زیراہتمام یوم اقبال کے موقع پرالفارابی ماڈل سکول قدرت آباد میں طلباء وطالبا ت کے مابین تقریری مقابلہ کا انعقاد۔تقریب کی صدارت سدر وزیرآبادچیمبرآف ایجوکیشن محمداشفاق وڑائچ نے کی جبکہ مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر رائو محمدسہیل اختر،پرنسپل گورنمنٹ مولانا ظفر علی خان ڈگری کالج وزیرآبادپروفیسر ڈاکٹرمحمدآصف ہزاروی،صدر الخدمت فا ئونڈیشن ورہنما جماعت اسلا می محمدمشتاق بٹ،صدر پیپلز پارٹی گوجرانوالہ ڈویژن اعجازاحمدسماں،صدر پریس کلب افتخاراحمدبٹ،صدر بار ایسو سی ایشن افتخاراحمدچوہان،جنرل سیکرٹری وزیرآبادایجوکیشن محمدشہزاد،صابر حسین بٹ،ڈاکٹرعدنان ملک،سجاد مدنی،جمشید چٹھہ،محمدفیاض،قیصرانوربٹ،را نا دلشاد،راحیل اختر بٹ،عرفان مقبو ل بٹ ایڈووکیٹ،نعیم رضا،منظورگھمن،شاہد یونس سمیت دیگر بھی موجودتھے۔تقریری مقابلہ کے موقع پرججز کے فرائض ما ہر تعلیم محمدحنیف سلیمی،پروفیسر محمدارشد بخاری،پروفیسر سید جنید الحسن نے سرانجام دئے۔یوم اقبا ل ل کے سلسلہ میںہو نے والے تقریری مقابلہ میں17سکولوںکے31طلبا ء وطا لبات نے حصہ لیااورنتا ئج کے مطا بق سیدمعاذارشددی ایجو کیٹرزسکول،نعمان رشید الفارابی ماڈل سکول،صہیب اسلا م نیشنل ماڈل سکول وزیر آبادجبکہ طالبا ت میںماہم منظور ھیدر میموریل سکول ساروکی،ثنا ء شکیل دی ایجوکیٹرزسکول اورسویراریاض ضیا ئے مدینہ سکول وزیرآبادنے بالترتیب اول،دوئم اورسوئم پوزیشن حاصل کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر رائو محمدسہیل اختر،پروفیسر ڈاکٹر محمدآصف ہزاروی،محمدمشتاق بٹ،اعجاز احمدسما ں نے کہا کہ ہم نصا بی سرگرمیوںطلبا ء طالبا ت کی صلا حیتوںکوجلا بخشتے ہیںاورمقررین نے مصور پا کستان علا مہ ڈاکٹرمحمداقبال کی زندگی پرجس طرح سیرحا صل گفتگوکی وہ لائق تحسین ہے۔بعدازاںمہمانوںمیںاعزازی شیلڈزبھی تقسیم کی گئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد (جی پی آئی) )محرم الحرام کے سلسلہ میںمجالس اورجلوسوںکی سیکیورٹی کے لئے پلان تشکیل دے دیا گیاہے اورتما م ترانتظا ما ت مکمل کرکے فول پروف سیکیورٹی فراہم کردی گئی ہے تا کہ یوم عاشورپرامن واما ن کی صورتحال پرمکمل کنٹرول ممکن ہو سکے۔ان خیا لات کا اظہارایس پی صدرگوجرانوالہ سیداقرارحسین شاہ نے مختلف اما م بارگاہوںمیںمجا لس اورجلوسوںکی جگہوںکے معائنہ کے موقع پر کیا۔اس موقع پرانسپکٹرسٹی محمداعجازگجراورامن کمیٹی کے ممبرانملک شکیل احمد،ملک محمدیوسف چاند،نا صر محموداللہ والے،خوا جہ محمدشعیب،علی عباس،حفیظ خلجی،زاہد محمودہا شمی،خان آصف،محمداشرف نثار،عمران رسول بٹ اورزاہد محمودہاشمی بھی ہمرا ہ تھے۔انہوں نے کہا کہ ہمیںاس ماہ مقدس کامکمل احترام کرنا چاہئے اورکوئی ایسی بات نہ کرنی چا ہئے جس سے کسی بھی فرقہ کی دل آزاری ہو۔انہوں نے علما ئے اکرام ،ممبران امن کمیٹی اورمنتطمین مجالس وجلوسوںسے بھی مکمل تعاون کریںتاکہ کسی قسم کاکوئی نا خوشگوارواقعہ رونما نہ ہوسکے۔بعدازاںاسسٹنٹ کمشنر رائو محمدسہیل اخترنے بھی مین بازارمیںصفا ئی اورلائٹس کے انتظا ما ت کے علا وہ اما م بارگاہوںمیںمجا لس کے انتظا ما ت کا بھی جا ئزہ لیااورہدایات جا ری کیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد (جی پی آئی) ہیپاٹائٹس بی اورسی قابل علا ج ہے۔ما حول کوصاف ستھرارکھنے اورحفظان صحت کے اصولوں پراشیا ئے خو ردونوش کے استعما ل سے اس مرض کے خاتمے میںمل سکتی ہے۔اس مرض کے علا ج کے ساتھ ساتھ پرہیزخاص اہمیت رکھتا ہے۔ان خیا لات کا اظہارصدر انجمن بہبودی مریضاںٹی ایچ کیو ہسپتال وزیرآبادچوہدری محمدجاوید اقبا ل اللہ والے نے ہیپاٹائٹس بی وسی قابل علا ج کے عنوان سے نکا لی گئی ریلی کے موقع پرکیا۔انہوں نے کہا کہ ہیپاٹائٹس کے نقصانات اوراس سے بچائو بارے عوام میںشعوروآگاہی بارے معلومات پہنچا نا وقت کیا اہم ضرورت ہے۔اس موقع پرایم ایس ڈاکٹرالطاف حسین چوہدری،حاجی رفیق احمدمنہاس،ڈاکٹر سید رضا سلطان،محمداشرف نثار،عمران رسول بٹ،محمداختر انصاف والے،محمداسلم جاویدخاں،چوہدری ثنا ء اللہ ،حاجی اشفاق مغل بھی موجودتھے۔ڈاکٹرالطاف چوہدری میڈیکل سپریٹینڈنٹ نے کہا کہ ہیپاٹائٹس کے خاتمہ کے لئے حکومت پنجاب خصوصی توجہ کئے ہوئے تحصیل لیول پروزیرآبادوالاتحصیل ہے جہاں پرہیپاٹائٹس کے مریضوںکاعلا ج معالجہ انجمن بہبودی مریضاںکے تعاون سے ہورہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد (جی پی آئی) بائو الطاف حسین مرحوم کے جی سنزوالے کے بیٹے سیاسی سما جی رہنما حامد الطاف مختصرعلالت کے بعدانتقال کرگئے جن کوسینکڑوںسوگواروںکی موجودگی میںانکے آبا ئی قبرستان میںسپردخاک کردیا گیا۔نمازجنازہ معروف عالم دین پروفیسر ڈاکٹرمحمدآصف ہزاروی نے پڑھائی۔ اس موقع پرپیر محمدعارف چشتی،شہر یار حامد، سابق چیئر مین بلدیہ خواجہ محمدجمیل ایڈووکیٹ،ضلعی صدر مسلم لیگ (ن)مستنصر علی گوندل،حاجی محمدمشتاق،سابق نا ئب تحصیل ناظم میرماجد علی سالار،خالد محمودچیمہ،خالد منظورچیمہ،ملک شکیل احمد،عمران سنی،محمدارشد سلیمی،ملک محمدیوسف چاند،مختار کمبوہ،ملک شفیق،عبد الرشید غوری،با سط شہاب،عبد الرشید محمدی دا ئی والے،محمداختر،شیراز میر، عبد اللہ وڑائچ بابا، الطاف احمدہاشمی سمیت سیا سی وسماجی ،تاجر برادری،وکلاء سمیت معززین علا قہ نے کثیرتعدادمیںشرکت کی۔مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے ختم قل مورخہ 2نومبربروزاتوارصبح 9بجے مسجد غوثیہ محلہ شیخاںمغربی گلی سنیاریاںوالی میںاداکیا جا ئے گا۔جسمیںمرحوم کی بلندی درجات کے لئے قرآن خوانی اوراجتما ئی دعاہوگی۔