اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ دھرنے اور محاذ آرائی کی سیاست سے ملک آگے نہیں جا سکتا، دھرنوں سے معیشت کو نا قابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ اپنے ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ دنیا میں سرمایہ کاری کے حصول کے لیے قوموں کے درمیان مقابلہ ہے، دھرنے اور محاذ آرائی کی سیاست سے ملک آگے نہیں جا سکتا، دھرنوں سے معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ بحرانوں میں یکجہتی سے قومیں سرخرو ہو کر نکلتی ہیں، وژن 2 ہزار 25 پاکستان کے غریب اور پسماندہ طبقوں کی حالت بدلنے کا روڈ میپ ہے۔