8 محرم الحرام: کراچی ، ایم اے جناح روڈ پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات

Security

Security

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر 8 محرم الحرام کے جلوس کے موقعے پرسیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ 10،9،8 محرم الحرام کے موقع پر نکالے جانے والے جلوسوں میں سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔

18 ہزار پولیس اہل کار اور افسران سیکورٹی ڈیوٹیاں نبھائیں گے ، جبکہ جلوس کے راستے میں اونچی عمارتوں کی چھتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کئے گئے ہیں۔ اسپیشل مانیٹرنگ سیل بھی قائم کیا گیا ہے،، جلوس کے روٹ پر چلنے والی گاڑیوں کے پاسز جاری کئے گئے ہیں۔

جلوس میں داخل ہونے والی گاڑیاں، سبیل اور لنگر تقسیم کرنے والے ٹرک بھی صرف متعین کردہ روٹ سے داخل ہوسکیں گی۔دوسری جانب کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے 8 محرم الحرام کے موقع پر نکالے جانے والے جلوس روٹ کے مطابق مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہوگ۔

جلوس کا مقرر کردہ روٹ نشتر پارک،سر شاہ نواز بھٹو روڈ ، محفل شاہ خراساں، ایم اے جناح روڈ، منسفیلڈ اسڑیٹ، پریڈی اسٹریٹ صدر، پھر دوبارہ ایم اے جناح روڈ، بابائے اردو روڈ، نشتر روڈ، امام بارگاہ بارہ امام پر مختصر قیام، الطاف حسین روڈ یعنی پرانا نئیپر روڈ، پھر دوبارہ ایم اے جناح روڈ، بولٹن مارکیٹ، بمبئی بازار،نواب محبت خانجی روڈ سے حیسنیہ ایرانیاں امام بارگاہ پہنچ کر ختم ہوگا۔