مسافروں، ملازمین کی انشورنس کا فیصلہ

Khawaja Saad Rafiq

Khawaja Saad Rafiq

لاہور (جیوڈیسک) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیرصدارت اجلاس میں رواں مالی سال کے لیے ریونیو ٹارگٹ میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا۔ بجٹ میں 28 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا، جسے بڑھا کر 30 ارب سے زائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں ریلوے اور پاکستان پوسٹل سروس کے درمیان ریلوے مسافروں اور عملے کی انشورنس کے معاملات کو حتمی شکل دی گئی جسکے مطابق سفر کے دوران موت کی صورت میں 8 لاکھ روپے اور زخمی کیلئے 3 لاکھ روپے ادا کئے جائیں گے۔