عزیز آباد گتا فیکٹری میں آتشزدگی

Fire

Fire

کراچی (جیوڈیسک) عزیز آباد میں واقع فیکٹری میں آتشزدگی کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق عزیز آباد تھانے کی حدود ایف بی ایریا بلاک 2 میں واقع المنصوری واشنگ فیکٹری میں جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب اچانک آگ بھڑک اتھی جس کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں موقع پر پہنچیں۔

آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے مزید تین گاڑیاں طلب کرلی گئیں جنہوں نے تین گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا اور آدھے گھنٹے تک کولنگ کا عمل جاری رہا۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ رات میں ہونے والی بارش کے دوران شارٹ سرکٹ کے باعث لگی اور اس کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کا اندازہ نہیں لگایا جاسکا ہے۔