کراچی میں فی کلو چینی 2 روپے کلو سستی ہوگئی

Sugar

Sugar

کراچی (جیوڈیسک) مہنگائی کے کڑوے گھونٹ پینے والے عوام کے لیے اچھی خبر یہ ہے کراچی میں فی کلو چینی 2 روپے سستی ہوگئی۔ پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کمی اور گنے کی کرشنگ کا آغاز ہونے سے ہول سیل سطح پر چینی 3 روپے کمی سے 52 روپے فی کلو ہوگئی۔

کراچی ہول سیل ایسوسی ایشن کے چیئرمین انیس مجید نے بتایا کہ کرایوں میں کمی کے علاوہ کرشنگ سیزن شروع ہونے کے بعد چینی مزید سستی ہونے کی توقع ہے۔

دوسری جانب کراچی ریٹیلر گروسرز گروپ کے جنرل سیکریٹری فرید قریشی نے بتایا کہ پیٹرلیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے اشیائے خوردونوش کے نرخ 15 فیصد تک کم ہونے چاہئیں لیکن اس کے لیے ضروری ہے کے صوبائی حکومتیں اپنا کردار ادا کریں۔