کام میں سستی، محکمہ صحت کے 14 ملازمین کو معطل کر دیا گیا

Health Department

Health Department

راولپنڈی (جیوڈیسک) حکومت پنجاب کی ہدایت پر جاری انسداد ڈینگی مہم میں کام کے بے جا دبائو کی شکایات پر 11 فی میل سینیٹری ورکروں کے نوکری چھوڑنے کے بعد سستی برتنے پر ضلعی محکمہ صحت کے 14 ملازمین کو معطل کر دیا گیا۔

اس امر کا انکشاف کمشنرآفس میں ہفتہ وارڈینگی کنٹرول میٹنگ میں ہوا جس میں بریفنگ کے دوران ضلعی آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر خالد رندھاوا نے بتایا کہ ڈینگی سرویلنس کے دوران 89 مقدمات درج کیے گئے ہیں، 107 افراد کے چالان کیے گئے اور 69 افراد کو گرفتار کیا گیا

انہو ں نے بتایا کہ فرائض سے غفلت برتنے پر محکمہ صحت کے 14 ارکان کو معطل کر کے 22 کو نوٹسز جاری کیے گئے اور 50 کی جواب طلبی کی گئی، انہوں نے بتایاکہ حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں راولپنڈی میں بھر پور انسداد ڈینگی مہم جاری ہے۔