ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان آج اپنی 49 ویں سالگرہ اہلخانہ اور دوستوں کے ساتھ منائیں گے۔ اس سلسلہ میں وہ اپنی فلم ’’ہیپی نیوائیر‘‘ کی تشہیری مہم ادھوری چھوڑ کر ممبئی واپس آگئے ہیں۔
شاہ رخ کی سالگرہ کے سلسلہ میں ان کی اہلیہ گوری خاں نے ایک تقریب کا اہتمام کر رکھا ہے جس میں اہلخانہ کے علاوہ ان کے خاص دوست ہی شرکت کریں گے اور انھیں دعوت نامے بھجوا دیے گئے ہیں۔