حضرت امام حسین علیہ سلام نے میدان کربلا میں اپنے سے کئی گنا بڑے لشکر سے جنگ کرکے اسلام کو تاقیامت زندہ و جاوید کردیا

AHSAN SHAH SHERAZI

AHSAN SHAH SHERAZI

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء احسان شاہ شیرازی نے کہا ہے کہ استحکام اور ترویح دین کے لئے نواسہ رسول ۖ کی قربانی کو تاقیامت یاد رکھا جائیگا ،حضرت امام حسین نے میدان کربلا میں اپنے سے کئی گنا بڑے لشکر سے جنگ کرکے اسلام کو تاابد زندہ و جاوید کردیا حضرت امام حسین اور اُن کے رفقاء نے یذید کے سامنے سرجھکانے کے بجائے اپنے نانا کے دین کو بچانے کے لئے سر کٹانے کو ترجیح دی ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے رہنماء احسان شاہ شیرازی نے اپنی رہائش گاہ شیرازی ہائوس میں شہر کراچی کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے مختلف مکاتب فکر کے علماء اکرام اور معززین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

احسان شیرازی نے کہاکہ آج مسلمان جن مصائب و مشکلات سے دو چار ہیں ان سے نجات کیلئے نواسہ رسول ۖ کے نقش قدم پر چلنا ہوگاانہوں نے علماء اکرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تمام مکاتب فکر کے علماء اکرام اپنے علم کے ذریعے تمام لوگوں کے درمیان اتحاد و بھائی چارگی ،فرقہ ورانہ ہم آہنگی کو فروغ دیں احسان شاہ شیرازی نے کہاکہ ظالم و فاسق فاجر حکمرانوں کے خلاف کلمہ حق بلدن کرنا حسینی مشن ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف حسینی مشن پر چلتے ہوئے ظلم و جبر کے خلاف نبرد آزما ہے۔