بہاول نگر : گرفتار شخص حوالات میں ہلاک، ورثا کا احتجاج

Bahawalnagar

Bahawalnagar

بہاول نگر (جیوڈیسک) بہاول نگر کی تحصِل فور ٹ عباس میں پولیس کے مبینہ تشدد سے ڈکیتی کے الزام میں گرفتار شخص حوالات میں ہلاک ہوگیا جس پر ورثا اور اہل علاقہ نے احتجاج کیا۔

پولیس کے مطابق تین روز قبل فورٹ عباس میں ڈکیتی کے الزام میں محمد اجمل نامی شخص کو گرفتار کیاگیا۔ جس نے کل رات حوالات میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر خودکشی کرلی۔

محمد اجمل کے ورثا نے الزام لگایا ہے کہ وہ پولیس تشدد سے ہلاک ہوا ہے۔ اس نے خودکشی نہیں کی ہے۔ ورثا اور اہل خانہ نے واقعہ پر احتجاج کیا اور تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔