جاپان: 16 سالہ ماہر ڈرمر لڑکی نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی

Scenery

Scenery

ٹوکیو (جیوڈیسک) جیسے فن کسی کی میراث نہیں اس ہی طرح مہارت حاصل کر نے کیلئے بھی عمر کی کوئی قید نہیں ہوتی۔ یہ بات 16 سالہ جاپانی لڑکی پر بھی صادق آتی ہے، جو ڈرم بجانے کی ایسی ماہر ہے۔

کہ اس کے سامنے آکر بڑے بڑے تجربہ کار اور ماہر ڈرمر شرما جائیں۔ سینری نامی اس 16 سالہ نوجوان لڑکی نے ڈرم بجانے کی کوئی باقاعدہ ٹریننگ بھی نہیں لی ہے لیکن اس کے باوجود مہارت ایسی ہے۔

کہ لوگ دنگ رہ جائیں۔ سینری نے اپنے اس فن کی بدولت جاپان کے کئی ایونٹس حاصل کر لئے ہیں جبکہ اس کی ویڈیو نے بھی انٹرنیٹ پر دھوم مچا ئی ہوئی ہے۔