مصباح نے ٹیسٹ کی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ برابر کردیا

Misbah ul Haq

Misbah ul Haq

ابوظبی (جیوڈیسک) پاکستان ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ٹیسٹ کرکٹ کی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ برابر کردیا۔ ابوظبی ٹیسٹ کے چوتھے روز کپتان مصباح الحق نے حیران کن طور پر دھواں دار بیٹنگ کا کرتے ہوئے۔

56 گیندوں پر 11 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے سنچری اسکور کرکے ویسٹ انڈیز کے ویوین رچرڈز کا 28 سال پرانا ریکارڈ برابر کردیا۔ ویوین رچرڈنے 1986ء میں انگلینڈ کے خلاف 56 گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی۔

جسے مصباح الحق نے برابر کردیا۔ مصباح الحق نے ابوطبی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بھی سنچری اسکور کی تھی، اس طرح وہ ایک ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچری بنانے والے آٹھویں پاکستانی کرکٹربن گئے۔اس سے قبل حنیف محمد، جاوید میانداد، وجاہت اللہ واسطی، یاسر حمید، انضمام الحق ، محمد یوسف اور یونس خان بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔