محرم کے جلوسوں کے پیش نظر مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ

Curfew

Curfew

سری نگر (جیوڈیسک) مقبوضہ وادی کشمیر میں محرم الحرام کے موقع پر کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ حضرت امام حسین ؓ اور ان کے 72 رفقا کی شہادت کی یاد میں محرم الحرام کی مجالس منعقد کی جاتی ہیں۔

تاہم اس بار مقبوضہ کشمیر میں مجالس اور جلوسوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے کشمیر کے مختلف علاقوں میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔

جبکہ جلوسوں کو روکنے کے لیے سری نگر میں بھارتی سیکورٹی اہلکار بھی تعینات کر دیے گئے ہیں ، سری نگر کی گلیاں اور سڑکیں سنسان ہیں اور تعلیمی کاروباری مراکز بند کیے جا چکے ہیں۔