10 سے 15 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا، ابتدائی تحقیقات

Blast

Blast

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزارت داخلہ کی رپورٹ کے مطابق دھماکے میں 10 سے 15 کلو دھماکا خیز مواداستعمال کیا گیا،انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ اتوار کی صبح حساس ادارے نے واہگہ بارڈر پر دہشت گرد کارروائی کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا جس کے بعد دو نئی چوکیاں بھی قائم کی گئیں۔

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کہتے ہیں کہ تحقیقات ہونی چاہیے کہ وارننگ کے باوجود حفاظتی اقدامات کیوں نہیں کیے گئے،،واہگہ بارڈر پر پیش آنے والے افسوس ناک واقعے کی اطلاعات پہلے سے تھیں،، انٹیلیجنس ذرائع کے مطابق واہگہ بارڈر پر حملے کی اطلاع حساس ادارے نے اتوار کی صبح دی تھی، جنہیں اس حملے کی خفیہ اطلاع گزشتہ رات ملی تھی۔

جس کے صبح سے واہگہ بارڈر پر سیکورٹی ہائی الرٹ تھی،اور 2 نئی چیک پوسٹیں قائم کردی گئی تھیں۔ واقعے پر وزیر داخلہ چودھری نثار نے آئی جی پنجاب اور ڈی جی رینجرز کو ہدایت کہ ہے کہ فوری تحقیقات کی جائیں کہ وزارت داخلہ کی جانب سے واہگہ بارڈر پر ممکنہ خود کش حملے کی واضح وارننگ کے با وجود حفاظتی اقدامات کیوں نہیں کیے گئے۔

وزیر داخلہ پنجاب کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ نے کہا کہ خودکش حملہ آور نے 4 چیک پوسٹیں کراس کر کے دھماکا کیا اور اس کا خودکش حملہ آور کا ہدف پرچم اتارنے کی تقریب تھی،انہوں نے بتایا کہ خودکش حملہ آور کےاعضاڈی این اےاور فرانزک کے لیے بھجوا دیے۔