واہگہ بارڈر پر خودکش حملہ سیکیورٹی کی ناکامی ہے، شاہ محمود

Shah Mahmood Qureshi

Shah Mahmood Qureshi

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی واہگہ بارڈر پر خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکا سیکیورٹی کی ناکامی ہے۔ ملتان میں ان کا مزید کہنا تھا۔

کہ آج دہشت گردی کے خلاف پوری قوم کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ اس طرح کے واقعات سے معیشت بہتر نہیں ہوسکتی۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا۔

کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ واہگہ بارڈر پر ہونے والا خودکش دھماکا سیکیورٹی کی ناکامی ہے۔ آنے والے 2 روز بہت حساس ہیں۔ انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ضرورت ہے۔