کراچی (جیوڈیسک) 8 محرم الحرام پر ملک کے مختلف شہروں میں عَلم ، ذوالجناح کے جلوس بر آمداور مجالس عزا برپا کی گئیں۔ اس دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گیے۔ ملتان میں امام باگارہ زینبیہ سے بر آمد ہونے والا 8 محرم الحرام کا مرکزی جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا رات گئے۔
امام بارگاہ یوسف شا ہ پر اختتام پذیر ہوا۔ گوجرانوالہ میں امام بارگاہ چھیالی دروازے اور امام بارگاہ درہ سجاد سے ماتمی جلوس بر آمد ہوئے ۔جس میں عزاداران نے نوحہ خوانی، سینہ کوبی اور زنجیر زنی کی۔ جلوس کے تمام راستوں پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
پنجاب کے دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں بھی عَلم اورذوالجناح کے جلوس برآمد ہوئے،جن میں ننھے عزاداروں نے بھی شرکت کی۔ حیدر آباد میں 8 محرم الحرام کا مرکزی جلوس لطیف آباد سے بر آمد ہوا، نواب شاہ اور خیرپور میں بھی مجالس منعقد کی گئیں۔
پشاور میں آٹھویں محرم الحرام کاسید نجف علی شاہ بارگاہ، کوچی بازار سے برآمد ہونے والا مرکزی جلوس شام کو اسی مقام پر اختتام پذیر ہوا۔ گلگت کے مختلف علاقوں اور ضلع اسکردو میں عَلم اور شبیہ کے ماتمی جلوس بر آمد ہوئے۔ پاراچنار میں برآمد ہونے والا مرکزی جلوس رات گئے۔
ختم ہوا۔ جبکہ شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر فوجی دستے تعینات ہیں۔ میر پور آزاد کشمیر میں امام بار گاہ بیت الحزن سے برآمد ہونے والا عَلم اور ذوالجناح کا مرکزی جلوس رات کو اسی مقام پر اختتام پذیر ہوا۔