ہارون آباد(تحصیل رپورٹر)تنظیم اساتذہ کے زیر اہتمام منعقدہ ایک روزہ تعلیمی کانفرنس سے پروفیسر شفیق احمد صدر تنظیم اساتذہ پنجاب، ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال، ڈائریکٹر اسلامیہ یونیورسٹی کیمپس بہاولنگر، پروفیسر سعید احمد بہاولپور و دیگر نے خطاب کیا۔ پروفیسر شفیق احمد صوبائی صدر تنظیم اساتذہ پنجاب نے کہا کہ استاد معاشرے کے لیے نہایت کلیدی درجہ رکھتے ہیں اور اساتذہ کے ساتھ ناروا سلوک کے حامل امور نے انہیں کرب سے دوچار کر رکھا ہے مانیڑنگ کے نام پر انہیں تنگ کیا جا تا ہے اور اساتذہ کرام اب محض ڈاک مشین بنادئیے گئے ہیں
اساتذہ کا احترا م کرنے والے معاشرے میں زندہ رہتے ہیں اساتذہ اکرام کی جدوجہد اور جذبے نے انہیں ان دگرگوں حالات میں بھی اپنے فرائض کی ادائیگی کے لیے وقف رکھا ہوا ہے فرض شناسی کے جذبے سے سرشار اساتذہ اکرام معاشرے کے ماتھے کا جھومر ہوتے ہیں تعلیمی مراحل کو دنیا کے جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کے لیے اساتذہ اکرام کو ان کا مقام و مرتبہ دینا ہو گا اساتذہ کی تکریم کے لیے اقدامات ناگزیر ہو چکے ہیں اس موقع پر رضوان انور، فاروق احمد، رائو خورشید احمد، سمیت اساتذہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور کانفرنس کے مختلف پہلوئوں کو سراہا۔