ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ پرینتی چوپڑا نے کہا ہے کہ میرا میری کزنز کے ساتھ موازنہ کرنا درست اور منصفانہ نہیں اور نہ ہی میری اتنی اوقات نہیں کہ ایک اور نینشل ایوارڈ کا مطالبہ کرسکوں۔
خود کو اس قابل نہیں سمجھتی کہ ایک اور نیشنل ایوارڈ حاصل کرسکوں۔ یہ بات انھوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہی پرینیتی چوپڑ اکا کہناتھا کہ میرا کبھی کزن پریانکاچوپڑاسے اورکبھی منارا سے کیاجاتا ہے اور سوال کیا جاتا ہے کہ ہم میں سے کون آگے رہے گی تو میں یہ محسوس کرتی ہوں۔
کہ اس طرح موازنہ کرنا درست نہیں کیونکہ ہرکسی کی فنی صلاحیت دوسرے سے مختلف ہوتی ہے منارا اور میری عمر میں صرف دوسال کا فرق ہے اور ہم دونوں ایک ساتھ بڑی ہوئی ہوئی ہیں اور ایک دوسرے سے بہت محبت کرتی ہیں اور صرف شوبز کی وجہ سے ایک دوسرے کی ساتھ اختلافات نہیں چاہتیں۔
اس لیے ہم کزنوں کے درمیان کسی طرح کا موازنہ نہ کیا جائے اداکارہ نے کہا کہ میں نے منارا کی فلم ضد کا ٹریلر دیکھا ہے اس میں وہ بہت خوبصورت دکھائی دیتی ہے امید ہے وہ بالی ووڈ میں اپنا ایک الگ مقام بنانے میں کامیاب ہوجائے گی۔
اداکارہ جو ان دنوں فلم کل دل کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں ، شاد علی کی ہدایتکاری میں بنائی جانیوالی اس فلم میں ان کے ساتھ رنویر سنگھ ، گووندا اور علی ظفر نے کام کیا ہے اور اسے 14 نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنایا جارہا ہے ۔کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ ایوارڈ ہر اداکار یا اداکارہ کو بہتر کام کرنے پر ابھارتا ہے۔
جب میں نے بالی ووڈ میں قدم رکھا تو صرف اتنی کوشش تھی کہ ناقدین ، مداحوں اور میرے گھروالوں کو میر اکام پسند آئے اور اس بات پر خوش ہوں کہ میں اس میں کامیاب رہی ہوں ۔’’ کل دل‘‘ میں بھی میں کچھ نیا کرنے کی کوشش کی ہے اگر لوگوں نے سمجھا کہ میں نے بہتر کام کیا ہے تو مجھے ایوارڈ مل جائے گا فل الحال میری اتنی اوقات نہیں کہ اس کا مطالبہ کرسکوں۔