سکھر (جیوڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ دعویٰ انسان کو تب کرنا چاہیے جب وہ اپنے آپ کوٹھیک کرے، خان صاحب بتائیں ڈیڑھ سال سے خیبر پختونخوامیں نوجوانوں کیلیے کیا کام ہوا؟
خان صاحب یوتھ کا دعویٰ کرتے ہیں پہلے خیبر پختونخوا کی حالت زارپر غور کریں، دھرنوں سے معیشت پر بہت برا اثر پڑا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے پاس سندھ کافی عرصہ رہا ہے، مشرف دور میں بھی سندھ ایم کیوایم کے پاس تھا، ایم کیوایم نے اس وقت سندھ ٹھیک نہیں کیا تو اب کیا ہوگا۔
انھوں نے کہا کہ اوجی ڈی سی ایل کی نجکاری بہت بڑا ظلم ہوگا۔ ہم کسی بھی صورت منافع بخش اداروں کی نجکاری نہیں ہونے دیں گے۔ ہم نے ہمیشہ نوجوانوں کو سپورٹ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان روز تقریریں کر رہے ہیں۔
لندن میں کشمیر کے مسئلے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی گئی۔ پیپلزپارٹی نے صوبوں کو خودمختاری دی۔ انھوں نے کہا کہ کسی جلسے میں ایک آدمی جوتے ماردے تومیڈیا اس کو ہیرو بنا دیتا ہے۔