عوام ترقی کی راہ میں رکاوٹ بننے والوں کو کبھی معاف نہیں کرینگے
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)عوام ترقی کی راہ میں رکاوٹ بننے والوں کو کبھی معاف نہیں کرینگے’ دھرنے والوں کی سازشوں کے باوجود مسلم لیگ (ن) کے قائد ووزیراعظم محمدنوازشریف اپنے انقلابی اقدامات سے جلد ملک کی تقدیر بدل دینگے’ وزیراعظم نوازشریف اور انکی ٹیم ملک کو معاشی اور توانائی بحران سے نکالنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ان خیالات کا اظہاریعقوب ندیم سیٹھی پارلیمانی سیکرٹری برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی وایم پی اے نے پریس کلب مصطفی آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا تبدیلی کے حق میں دیاگیا فیصلہ قومی سیاست پر دوررس اثرات مرتب کررہاہے’مسلم لیگ (ن) نے عوام کی طاقت سے کامیابی حاصل کی اور اپنے عوام کے مسائل حل کرنے اور ملک سے دہشتگردی ‘لاقانونیت کاخاتمہ کرنے کیلئے اقدامات اٹھانا شروع کردیئے ہیں’ ملک میں صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کو فروغ مل رہاہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ چاروں صوبوں کی عوام محمدنوازشریف کی قیادت میں دہشت گردی کے خلاف متحدہیں۔ ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ صحابہ کرام اور اہل بیت سے محبت کے بغیر ہمارا ایمان مکمل نہیں ہو سکتا، سرکار دو عالم کے خا ندان نے حق
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) صحابہ کرام اور اہل بیت سے محبت کے بغیر ہمارا ایمان مکمل نہیں ہو سکتا، سرکار دو عالم کے خا ندان نے حق کی خا طر جا نیں قر بان کر دیں لیکن اسلام پر آنچ نہیں آنے دی۔ ہمیں صحابہ اور اہل بیت کی محبت سے دلوں کو منور کر نا چا ہیے،حضرت امام حسین اور ان کے ساتھیوں کی کربلا میں قر با نی بے مثال ہے ،ا نہوں نے حق کا ساتھ دیا اور اسلام کا پر چم بلند کیا اور اسلام کی سر بلندی کی خاطر اپنا تن، من، دھن قربان کر دیا۔ان خیالات کا اظہار سید طیب حسین رضوی ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ محرم الحرام تمام مسالک و مکاتیب فکر کیلئے یکساں اہمیت کا حامل ہے جو ہمیں آپس کے باہمی احترام و محبت،برداشت اور رواداری کے ہمہ گیر جذبوں کو پروان چڑھانے کا درس دیتاہے۔فرقہ واریت ملکی وحدت و استحکام کیلئے زہر کی مانند ہے لہذا ہمیں آپس کے فروعی اختلافات مٹا کر اخوت و بھائی چارے کی فضاء کو برقرار رکھنا ہے تاکہ شرپسند عناصر کے مذموم مقاصد کو خاک میں ملایا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں پاکستان کے اندر اتحاداور اتفاق کی روش کو قائم کرنے کیلئے ہر پاکستانی کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا،