نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نےایک مرتبہ پھر بھارتی شہریوں کا بیرون ملک بینکوں میں جمع اربوں ڈالرز کا کالا دھن وطن واپس لانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
اپنے ہفتے وار خطاب میں نریندر مودی نے کہا کہ ٹیکسوں سے بچنے کے لیے بیرون ملک بینکوں میں رکھا گیا کالا دھن بھارتی عوام کی ملکیت ہے۔
حکومت یہ بلیک منی واپس لانے کے لیے درست سمت میں کوششیں کر رہی ہے۔ بھارتی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک سے باہرلے جایا گیا ایک ایک پیسہ غریب عوام کا ہے، جسے واپس لانا ان کے لیے ایک مذہبی فریضے کی طرح ہے۔