تلہ گنگ شہر میں آٹھویں محرم الحرام کا حساس ترین جلو س بخیر و عافیت اختتام پذیر ہو گیا
تلہ گنگ(تحصیل رپو رٹر) تلہ گنگ شہر میں آٹھویں محرم الحرام کا حساس ترین جلو س بخیروعافیت اختتام پذیر ہو گیا ،کمشنر رالپنڈی ڈویژن کیپٹن(ر) زاہد سعید اور آر پی او راولپنڈی اخترعمر حیات لالیکا کی ہنگا می لینڈ نگ سے انتظا میہ میں ہلچل مچ گئی اور انہو ں نے جلوس کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ،سیکو رٹی انتظا ما ت پر اطمینا ن کا اظہا ر کر تے ہو ئے مز ید سیکو رٹی سخت کر نے کی ہد ایت کی ،انکے ہمر اہ ڈی سی او چکو ال ،ڈی پی او چکو ال، اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ سمیت دیگر افسران بھی مو جو دتھے،جلو س کے اختتا م پر سا بق ایم پی اے سید تقلید رضا شا ہ نے دعا کر ائی۔ تفصیلات کے مطابق تلہ گنگ شہر میں آٹھویں محرم الحرام کا حساس ترین مرکزی جلوس حیدریہ امام بارگاہ سے صبح نو بجے بر آمد ہوا ۔مرکزی جلوس کے موقع پر سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے ۔ سہ پہر دو بجے ہیلی کاپٹر پرکمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن(ر) زاہد سعید اور آر پی او راولپنڈی اخترعمر حیات لالیکا اچا نک تلہ گنگ پہنچ گئے اور انہو ں نے جلوس کے سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔شاہ نجف چوک پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن(ر) زاہد سعید اور آر پی او راولپنڈی اختر عمرحیات لالیکا نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران پورے راولپنڈی ڈویژن میںسیکیورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کئے گئے ہیں۔اس ضمن میں کسی سرکاری اہلکار یا افسر کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔مرکزی جلوس کے راستوں میںدودھ کی سبلیں لگائی گئیں تھیں ۔ المصطفیٰ بلڈ ڈونر سوسائٹی کے زیر اہتمام غیر سر کا ری لیب نے بلڈ گروپ کیمپ لگایا جبکہ ابراہیم و حیدریہ سکائوٹس نے میڈیکل کیمپ کی سہولت فراہم کی اورپرائیویٹ طور پر سیکیورٹی کے فرائض سرا نجام دیئے ۔اس موقع پر جلوس کے راستوں کو خار دار تاریں لگا کر بند کر دیا گیا تھا ۔جلوس کی سی سی وی ٹی کمروں کے ذریعے نگرانی کی گئی ۔اس سلسلے میںٹی ایم اے آفس میں کنٹرول روم قائم کیا گیا تھا جہاں 16کیمروں کے ذریعے ڈی سی او چکوال آصف بلال لودھی،ڈی پی او چکوال ڈاکٹر معین مسعود اور اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ جلوس کی سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ مرکزی جلوس شام پانچ بجے اپنے مقام حیدریہ امام بارگاہ میں جا کر اختتام پذیر ہوا جہاں سابق ایم پی اے سید تقلید رضا شاہ نے دعا کرائی ۔ ,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,, ,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
تھا نہ ٹمن سیا سی ٹاو ٹوں کی آما جگا بن گیا ،غر یب شہر ی انصا ف کیلئے دربد ر کی ٹھو کر یں کھا نے لگے تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر ) تھا نہ ٹمن سیا سی ٹاو ٹوں کی آما جگا بن گیا ،غر یب شہر ی انصا ف کیلئے دربد ر کی ٹھو کر یں کھا نے لگے ،پو لیس دس مقتو لین کے نا مز د ملز ما ن میں سے دو ملز م کو گر فتار کر نے میں کا میا ب ہو ئی اوربا قی ملز ما ن کی گر فتاری کیلئے پو لیس تا حا ل نا کا م ،پو لیس کی نا قص کار کر دگی پر شہر یو ں میں ما یو سی پھیل گئی ،تھا نہ ٹمن میں ٹاو ٹوں کا نا م جلد روزنا مہ نئی بات میں شا ئع کیا جائے گا تفصیل کے مطا بق ”نئی بات” فورم میں شہر ی تھا نہ ٹمن پو لیس کی نا قص کا ر کر دگی پر بھڑ ک اٹھے ،پو لیس کی کا ر کر دگی پر ما یو سی کا اظہا ر کر تے ہو ئے کہا ہے کہ تھا نہ ٹمن پو لیس سیا سی ٹاو ٹو ں کے سا منے بے بس اور لا چار نظر ا رہی ہے اور غر یب شہر یو ں کو انصا ف کیلئے ٹا وٹو ں کے ڈیر وں پر حا ضر ی یقینی دینی پڑ تی ہے ۔گز شتہ ما ہ کے ایک ہفتے میں تھا نہ ٹمن کی حدود میں دس قتل ہوئے ہیں اور پو لیس ابھی تک دس مقتو لین کے دوملز ما ن کو گرفتار کر سکی ہے اور با قی ملز ما ن کی تا حا ل گر فتا رنہ ہو نا پو لیس کی نا قص کا ر کر دگی کا منہ بو لتا ثبو ت ہے ۔شہر یو ں نے مز ید بتا یا کہ تھا نہ ٹمن میں غر یب شہر ی کو اب انصا ف ملنا نا ممکن نظر ا رہا ہے ۔اگر ٹاو ٹ کے ذریعے تھا نے کا چکر لگے تو ہزاروں روپے خر چ ہو جا تے ہیں اور تھا نہ ٹمن کی پو لیس انصا ف نہیں ما ل کما ئو پا لیسی پر عمل پیر اہے ۔خا دم اعلی پنجا ب کر پشن کو ختم کر نا چا ہتے ہیں لیکن پو لیس اور ٹا وٹو ں نے تھا نہ ٹمن کو کر پشن کا گڑ ھ بنا لیا ہے ۔شہر یو ں نے وزیر اعلی پنجا ب،ا ر پی او راولپنڈ ی اور ڈی پی او چکو ال سے مطا لبہ کیا ہے کہ تھا نہ ٹمن کی کا ر کر دگی کو چیک کیا جا ئے اور ٹا وٹو ںسے نجا ت دلوائی جا ئے تا کہ غر یبوں کو بھی انصا ف مل سکے ۔ ………………………… …………………………
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر)پچنند میں قائم سرکاری بوائز اور گرلز ہائی اسکولز میں بڑھتا ہوا بوٹی مافیا بری طرح سرگرم، چند افراد نوجوانوں کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں، بو ٹی ما فیا ٹو لے کی وجہ سے لا ئق بچو ں کا حق ما را جا رہا ہے اب ہم کسی صورت یہ بر داشت نہیں کر یں گے ان خیا لا ت کا اظہار پچنند کی معروف سیا سی سماجی و ادبی شخصیت ملک عاقل خان نے میڈ یا سے خصو صی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پچنند کے سرکاری بوائز اور گرلز سکولوں میں بوٹی مافیا کا بڑھتا ہوا رجحان قابل مذمت ہے۔ بوٹی مافیا میں سرگرم افراد بچوں کے مستقبل کو تاریک کرنے کے پیچھے لگے ہوئے ہیں۔ امتحانات میں کھلے عام بوٹی مافیا ٹولہ سرگرم ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے لائق بچے تعلیمی دوڑ میں دوسروںسے پیچھے رہ جاتے ہیںاس طرح آگے بڑھنے کی لگن میں کمی واقع ہورہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ایسے افراداور سکول انتظامیہ کو وارننگ جاری کرتے ہیں کہ بوٹی مافیا کا خاتمہ جلد سے جلد کردیا جائے بصورت دیگر اگر اسی طرح پچنند کے سرکاری تعلیمی اداروں میں بوٹی مافیا سرگرم رہا تو ہم اس کے خلا ف بھر پو ر احتجا ج کر یں گے ہما را ای ڈی او ایجو کیشن سے مطا لبہ ہے کہ بو ٹی ما فیا کا خا تمہ کیا جا ئے تا کہ ہما رے لا ئق بچے تعلیمی میدان میں نما یا ں پو زیشن حا صل کر کے اپنے علا قے کا نا م روشن کر یں ۔ اگر ہما رے مطا لبہ پر عمل نہ کیا گیا تو ہم احتجا ج کر نے کا حق محفو ظ رکھتے ہیں ۔