کراچی : مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہو کر کھارادر اختتام پذیر ہوگا

Central Procession

Central Procession

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوکر روایتی راستوں سے ہوتا ہوا حسینہ ایرانیاں امام بارگاہ کھارادر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا، سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

کراچی میں 9 محرم الحرام کی مرکزی مجلس نشتر پارک میں برپا ہوگئی، جس کے بعد نشتر پارک سے ہی جلوس برپا ہوگا،، ٹریفک پولیس کے مطابق جلوس کا روٹ نشتر پارک سے سرشاہ نواز بھٹو روڈ، محفل شاہ خراساں ،ایم اے جناح روڈ ، مینسفلیڈ اسڑیٹ۔

پریڈی اسڑیٹ پھر دوبارہ ایم اے جناح روڈ ،بولٹن مارکیٹ ، بمبئی بازار، کھارادر، نواب محبت خانجہی روڈ سے ہوتا ہواحسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا،، کراچی میں 9 محرم الحرام کے موقعے پر نکالے جانے والے جلوسوں اور مجالس کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔