سعودی نصاب تعلیم میں کتابت کی سنگین غلطی پرعوام کا شدید ردعمل

Books

Books

جدہ (جیوڈیسک) سعودی عرب میں اسکول کے نصاب میں چوتھی جماعت میں شمال تجوید کی ایک کتاب میں قرآنی آیت کی کتابت کی غلطی کی نشاندہی کے بعد عوام کا شدید ردعمل۔ حکومت نے غلطی کی درستی کے ساتھ لاپرواہی برتنے والے متعلقہ حکام کے خلاف سخت انضباطی کارروائی کا حکم دیدیا۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک فوٹیج سامنے آئی تھی جس میں انکشاف کیا گیا تھا کہ نصاب میں شامل تجوید کی ایک کتاب میں سورہ النحل کی آیت نمبر تین غلط لکھی گئی ہے۔ جس کے بعد نصاب تعلیم کی تیاری۔

اس کی تدوین واشاعت اور مسودات پر نظرثانی کرنے والوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ شہریوں نے محکمہ تعلیم کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غلطی کی اصلاح کے ساتھ ساتھ ایسے واقعات کے مستقل تدارک کے لیے عملی اقدامات کریں۔