لاہور (جیوڈیسک) آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے بتایا کہ واہگہ کی سیکورٹی رینجرز اہلکار خود چیک کرتے ہیں۔ پریڈ سے واپس آنے والوں کی چیکنگ نہیں کی جاتی اور اسی کا فائدہ اٹھا کر خود کش حملہ آور نے ہجوم میں پہنچ کر دوسرے بیریئر کے پاس خود کو اڑا لیا۔
آئی جی پنجاب کا کہنا تھا انٹیلی جنس اطلاعات تھیں کہ واہگہ بارڈر پر دہشت گردی کی کارروائی ہو سکتی ہے۔ آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ خودکش حملہ آور کا نشانہ عام شہری اور رینجرز اہلکار تھے۔