واہگہ بارڈر پر سیکیورٹی سخت ، تجارتی سرگرمیاں 3 روز کے لئے معطل

Wagah Border

Wagah Border

واہگہ (جیوڈیسک) واہگہ بارڈر کے قریب خود کش حملے میں 58 افراد کی شہادت کے بعد سیکیورٹی سخت کرتے ہوئے 3 روز کے لئے تجارتی سرگرمیاں معطل کردی گئیں۔ گزشتہ روز واہگہ بارڈر پر پرچم لہرانے کی تقریب کے بعد ہونے والے خود کش حملے کے نتیجے میں 58 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔

جس کے بعد بارڈر پرسیکیورٹی سخت کرتے ہوئے رینجرز کے جوان تعینات کردیئے گئے جبکہ بھارت کے ساتھ ہونے والی تجارتی سرگرمیاں بھی 3 روز کے لئے معطل کردی گئیں۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے جنرل اسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے زخمیوں کی عیادت کرتے ہوئے انہیں بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔