واہگہ بم دھماکے سے صدمہ پہنچا، مودی

Modi

Modi

نئی دہلی (جیوڈیسک) وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو پاکستان -انڈیا سرحد کے قریب خود کش حملے میں کم از کم 55 ہلاکتوں کی سخت مذمت کی ہے۔ مودی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کہا ‘ واہگہ بارڈر کے قریب پاکستان میں دہشت گرد حملہ سے صدمہ پہنچا ہے۔ میں ایسے ہولناک اقدامِ دہشت گردی کی مذمت کرتا ہوں’۔

‘میں ہلاک ہونے والوں کے ورثاء سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کے لیے دعا گو ہوں’۔ لاہور میں اس حملہ کے بعد انڈیا نے اپنی سرحد پر سیکورٹی مزید بڑھا دی۔ انڈیا کی بارڈر سیکورٹی فورس کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آر۔پی۔ ایس جسوال نے بتایا کہ ‘ہماری سائیڈ محفوظ ہے’ لیکن اس کے باوجود سیکورٹی میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے انہوں نے امرتسر میں اپنی بیس سے ٹیلی فون پر اے ایف پی کو بتایا کہ سرحد کے پار پاکستان میں دھماکے کے بعد ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔