سمندری (جیوڈیسک) واہگہ بارڈر لاہور پر خودکش دھماکے میں جاں بحق ہونے والے ایک ہی خاندان کے 9 افراد کی میتیں آبائی علاقے سمندری پہنچادی گئیں۔ واہگہ باڈر دھماکے میں جاں بحق ہونے والے ایک ہی خاندان کے 9 افراد کی میتیں فیصل آباد کی تحصیل سمندری صبح سویرے پہنچائی گئیں۔
چک نمبر 471 گ ب کے رہائشی محمد ظفر کے خاندان کے 18 افراد رشتہ داروں کے ہاں لاہور گئے ہوئے تھے۔ لیکن دھماکے میں چار خواتین اور پانچ بچیاں جاں بحق ہو گئیں۔
جن میں 25 سالہ عمرانہ، 17 سالہ زاہدہ، 17 سالہ جویریا، 55 سالہ رمظانہ بی بی ، 3 سالہ امان فاطمہ، 3 سالہ ہادیہ، 3 سالہ رباب ،4 سالہ حور یاسمین اور 5 سالہ حلیمہ سعدیہ شامل ہیں۔ میتیں آبائی علاقے پہنچیں تو علاقے میں کہرام مچ گیا اور ہر آنکھ اشکبار ہوگئی۔