بھارت: بس کھائی میں گرنے سے 14 افراد ہلاک، 11 زخمی

Bus

Bus

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے ضلع چمبا میں بس کھائی میں گر گئی۔ واقعے میں چودہ افراد ہلاک اور گیارہ زخمی ہو گئے۔

مسافر بس میں پچیس مسافر سوار تھے۔تیز رفتاری کے باعث بس سو فٹ گہری کھائی میں جا گری۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔