فرانس: پولیس کے ہاتھوں ماہر ماحولیات کی ہلاکت کے خلاف مظاہرہ

Demonstrate

Demonstrate

پیرس (جیوڈیسک) فرانس میں پولیس کے ہاتھوں ماہر ماحولیات ریمی فراسی کی موت کیخلاف ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی جائے۔

مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس اہلکاروں نے لاٹھی چارچ کیا اور ربڑ کی گولیاں برسائیں۔ پولیس اور مظاہرین کے تصادم میں درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔