امریکا ، نیویارک میراتھن کینیا کے کھلاڑیوں نے جیت لی

Wilson Kipsang

Wilson Kipsang

نیویارک (جیوڈیسک) امریکا میں ہونے والی سالانہ نیویارک میراتھن کینیا کے کھلاڑیوں کے نام رہی. لندن میراتھن چیمپئن Wilson Kipsang نے پہلی بار نیو یارک میراتھن میں حصہ لیا اور پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

انہوں نے مقررہ فاصلہ دو گھنٹے دس منٹ اور انسٹھ سیکنڈز میں طے کیا۔خواتین کے مقابلے میں بھی کینیا ہی کی کھلاڑی نے کامیابی حاصل کی،اور مقررہ فاصلہ دو گھنٹے پچیس منٹ اور سات سیکنڈز میں مکمل کیا۔