پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں علم اور ذوالجناح کا جلوس پشاور صدر میں امام بارگاہ حسینیہ سے برآمد ہوا ہے۔ ماتمی جلوس جی پی او لین، کالی باڑی اور فورہ چوک سے ہوتا ہوا واپس امام بارگاہ حسینیہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔
عزادار فورہ چوک میں نماز ظہر ادا کریں گے۔ ماتمی جلوس کے موقع پر ڈھائی ہزار سے زیادہ پولیس اہل کار تعینات کئے گئے ہیں۔ خواتین پولیس اہل کار بھی ماتمی جلوس کے ساتھ تعینات ہیں۔
نویں محرم کو پشاور میں موبائل سروس جزوی طور پر بند ہے۔ ماتمی جلوس کے موقع پر پشاور صدر کو مکمل طور پر سیل کیا گیا ہے جبکہ جلوس کی فضائی نگرانی بھی کی جارہی ہے۔