واہگہ بارڈر گیٹ کے قریب خودکش جیکٹ برآمد ، ناکارہ بنادیا گیا

Wagah Border

Wagah Border

واہگہ (جیوڈیسک) واہگہ بارڈر پر خودکش دھماکے کے بعدآج پھر خودکش جیکٹ برآمد ہوئی ہے جس کے بعد سرچ آپریشن وسیع کر دیا گیا ہے۔سانحہ کی ابتدائی رپورٹ وزیراعلی کوپیش کردی گئی ہے۔

شہباز شریف نے تحقیقات کے لئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بنانے کی ہدایت کر دی۔ مرنے والے 43 افراد کی لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔گذشتہ شام واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب دیکھ کر آنے والوں پر خودکش حملے میں 59 افراد کی موت کے بعد شہرکی فضا سوگوار ہے۔

مرنےوالوں کے رشتہ داراپنے پیاروں کے کھوجانے کے غم سے نڈھال ہیں۔واہگہ بارڈر پر آج سرچ آپریشن کے دوران گیٹ کے قریب سے خودکش جیکٹ برآمد ہونے پر سرچ کادائرہ کاروسیع کر دیا گیا ہے اور مشکوک افراد کی تلاشی کاعمل بھی جاری ہے۔

واہگہ بارڈر پر فضاانتہائی سوگوار ہے اورتجارتی سرگرمیاں بھی معطل کردی گئی ہیں۔ خودکش دھماکے میں مرنے والے افراد چار افراد کا پوسٹمارٹم جاری ہے۔ ایک بچی کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔ پیاروں کی لاشیں نہ ملنے پر میواسپتال کے باہر لواحقین سراپا احتجاج بن گئے اور روتے ہوئے پولیس کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔

سانحہ میں باغبانپورہ کے علاقے سے تعلق رکھنےوالے ایک ہی خاندا ن کے پانچ افراد بھی جاں بحق ہوئے جس سے علاقہ میں سوگ کی فضا چھائی ہوئی ہے۔ سمندری سے تعلق رکھنےوالے سات افراد کی نماز جنازہ صبح مسجدالقادسیہ میں اداکی گئی جس کے بعد ورثا میتیں سمندری لے گئے۔

لاہور کے مختلف اسپتالوں میں زخمیوں کاعلاج جاری ہے۔ دھماکے کے زخمی میواسپتال ، سروسزاسپتال ، جنرل اسپتال اورگھرکی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے جنرل اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی اور اسپتال انتظامیہ کو ان کامفت اور بہترعلاج کرنے کی ہدایت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ معصوم افراد کی زندگیوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ خود کش دھماکے کی ابتدائی رپورٹ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کو پیش کردی گئی ہے اور انہوں نے تحقیقات کے لئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بنانے کی ہدایت کردی ہے۔

وزیراعلی شہباز شریف نے آج صبح جنرل اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی اوران کو بہترعلاج فراہم کی ہدایت کی ان کا کہنا تھا کہ معصوم افراد کی زندگیوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

خود کش حملے کامقدمہ تھانہ باٹا پور میں درج کیا گیا ہے، مقدمہ کالعدم تنظیم کے خلاف درج کیا گیاہ ے،جس میں 302، 7اے ٹی اے، 324 ،ایکسپلوسو ای کٹ 3/4 اور 109 سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔