جلد اپنی نئی فلم کا آغاز کروں گا، ہمایوں سعید
Posted on November 3, 2014 By Majid Khan شوبز
Humayun Saeed
کراچی (جیوڈیسک) ا اداکار و پروڈیوسر ہمایوں سعید جو گزشتہ دنوں تھائی لینڈ (بینکاک) میں ایک حادثے میں زحمی ہوگئے تھے پاکستان واپس آچکے ہیں۔
انھوں نے کہا ایک حادثہ تھا جوکبھی نہیں بھول سکتا اﷲ کا شکر ہے میں اور میری اہلیہ کسی بڑے حادثہ سے محفوظ رہے۔
انھوں نے کہا وہ جلد اپنی نئی فلم کی شوٹنگ شروع کریں گے جس کی فلم بندی غیر ممالک میں کی جائے گی۔
انھوں نے کہا کہ پاکستانی فلم بینوں نے اپنے ملک میں بنائی جانے والی فلموں کی حوصلہ افزائی کی ہے اور انھیں کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com