لائبیریا میں ایبولا وائرس کا زور ٹوٹ رہا ہے: عالمی ادارہ صحت

World Health Organization

World Health Organization

واشنگٹن (جیوڈیسک) عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ ایبولا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے مغربی افریقی ملک لائبیریا میں وائرس کا زور ٹوٹ رہا ہے۔ مغربی افریقی ملکوں میں ایبولا کے اب تک 13703 مریض سامنے آچکے ہیں۔ جن میں سے تقریباً نصف 6535 کیس صرف لائبیریا میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ لائبیریا میں وائرس کے نئے کیس رپورٹ ہونے کی شرح میں کمی آ رہی ہے۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ شاید وہاں ایبولا کا زور توڑ رہا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے نائب سربراہ ڈاکٹر بروس ایلے ورڈ نے بتایا کہ لائبیریا میں رواں ہفتے ایبولا کے معمول سے 25 فی صد کم مریض سامنے آئے ہیں۔

تاہم انہوں نے کہا کہ اس بارے میں فی الحال کوئی حتمی دعویٰ قبل از وقت ہو گا اور امدادی اداروں اور حکام کو مرض پر قابو پانے کی اپنی کوششیں بدستور جاری رکھنی چاہئیں۔