ہارون آباد کی خبریں 3/11/2014

Press Conference

Press Conference

ہارون آباد (تحصیل رپورٹر) مسلم لیگ (ضیائ) کے سربراہ محمد اعجازالحق ایم این اے نے صوبائی صدر مسلم لیگ (ضیائ) چوہدری غلام مرتضی ایم پی اے کے ہمراہ وائٹل ہائوس ہارون آباد میں پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ سانحہ واہگہ باڈر بھارت اور اسرائیل گٹھ جوڑ سمیت وطن دشمن عناصر کی گھنائونی سازش ہے بلوچستان میں شورش میں بھی یہی غیر ملکی قوتیں اور عناصر کار فرما ہیں پاکستان کے دشمن ہمیں نقصان پہنچانے کے در پے ہیں مولانا فضل الرحمان پر خود کش حملہ بھی ملک کے خلاف سرگرم قوتوں کا شاخسانہ ہے ان تمام پہلوئوں کو اگر ایک تناظر میں رکھ کر دیکھا جائے تو ہمیں سازشی کی کڑیاں ملتی نظر آئیں گی قوم کو ان وطن دشمن عناصر کے خلاف ہر فورم پر متحد ہو کر مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنا ہو گی دھرنے والوں اور حکومت کے درمیان رابطے کے لیے سب سے پہلی کوشش میں نے کی دھرنے والوں کے آئینی مطالبات تسلیم کرنے کے لیے حکومت تیار تھی مگر غیر آئینی مطالبات کا کوئی جواز نہیں تھا پارلیمنٹ نے جمہوریت اور ملکی سالمیت کے لیے تمام تر سیاسی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر بے مثال یکجہتی کا مظاہرہ کیا وزیر اعظم کے استعفیٰ جیسے مطالبات پیش کرنے میں کوئی دانشمندی نہیں تھی تحریک انصاف کے چھ میں سے ساڑھے پانچ نکات حکومت نے تسلیم کر لیے مگر سیاسی ناپختگی نے تحریک انصاف کو دوراہے پر لا کھڑا کیا ہے تحریک انصاف پارلیمنٹ سے بھاگنے کی بجائے اس فورم پر آکر آئینی مطالبات تسلیم کروا سکتی ہے الیکشن ریفارمز کمیٹی کے ذریعے حکومت کی آئینی مدت چار سال کرنے پر غو ر ہو سکتا ہے دھرنے کے بعد اب حکومت کو گڈ گورننس کا مظاہرہ کر کے عوامی ریلیف کے لیے دن رات ایک کرنا پڑے گا ذوالفقار کھوسہ کے اختلافات پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے ہم کسی بھی مشکل وقت میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی حمایت کریں گے اور ہماری حمایت غیر مشروط ہے اور اس کا احساس حکمرانوں کو بھی ہے علاقے کی ترقی کے لیے بڑے میگا پراجیکٹس متعارف کروائے ہیں نہری پانی کے مسئلہ سے نبٹنے کے لیے اور ہاکڑہ اور صادقیہ کی گنجائش میں اضافہ کے لیے ایک ارب کی خطیر گرانٹ منظور کروائی ہے تین ماہ میں اس سلسلہ میں نمایاں پیشرفت ہو گی حلقہ ہارون آباد کے لیے 52کروڑ کی گرانٹ منظور ہو گئی ہے اور 10کروڑ کے منصوبے فوری شروع کر دئیے گئے ہیں سوئی گیس منصوبہ ہارون آباد سے فورٹ عباس تک پہنچانے کے سلسلہ میں پوری توانائی لگا رکھی ہے اور اس مشن میں کامیابی ملے گی مروٹ کو سب تحصیل کا درجہ دلوانے کے لیے بھی مشن آخری مراحل میں ہے فورٹ عباس اور ہارون آباد کے لیے ریسکیو1122کی منظوری ہو گئی ہے فقیر والی اور کچھی والا کے لیے سیوریج منصوبہ چالو کیا جائے گا وزارت کی کوئی خواہش اور شوق نہیں ہے گاڑی پر جھنڈا لگانے کی آرزو کے تحت سیاست نہیں کرتا بلکہ میرا واحد مشن علاقے کی بہتری اور ترقی کے لیے اپنی سیاسی زندگی کو وقف کر رکھا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ہارون آباد(تحصیل رپورٹر)مسلم لیگ (ن)کے رہنماء و سابق ٹکٹ ہولڈر قومی اسمبلی میاں محمد یار کموکا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ محرم اسلامی سال کا پہلا مہینہ ہے اس ماہ میں کئی اہم کا م قدرت نے کیئے،لیکن واقعہ کربلا سب سے بڑا اور روشن واقعہ اس ماہ میں ہی ہوا۔جو رہتی دنیا تک یادگار اور مشعلِ راہ رہے گا۔یہ جنگ کافروں اور مسلمانوں کی نہ تھی بلکہ دونوں طرف مسلمان تھے۔ایک طرف آل رسول اور دوسری طرف اُمتی۔ اس واقعہ کا جو درس ہے وہ یہی ہے کہ ”اچھی حکمرانی عوام الناس کا حق ہے”اور یہی حق حضرت امام حسین مانگ رہے تھے۔وہ اپنے لیے کچھ بھی نہ چاہتے تھے،اگر ایسا ہوتا تو اُن کے ادنیٰ اشارے پر سب کچھ مل جاتا۔خدا کا حکم ہے کہ اگر میرا کوئی حق تلف ہوا تو میں معاف کرسکتا ہوں لیکن میری مخلوق کا حق تلف کرنے والے کو میںبھی اُس وقت تک معاف نہیں کروں گا جب تک متاثرہ فریق معاف نہ کردے۔آج کے دور میں حکمرانی کا نام سیاست رکھا ہوا ہے۔ ہر حال میں حکومت اور دولت طلب کی جاتی ہے۔کمزور اور بے نواء کو کوئی نہیں پوچھتا ۔ہمارے ملک پاکستان کی بنیاد بھی حصول انصاف پر تھی اور قائد اعظم مسلمانوں کے لیے معاشرتی انصاف ہی چاہتے تھے۔جو اُس وقت ہندوئوں کی غالب اکثریت کی وجہ سے مسلمانوں کو ملنا ممکن نہ دیکھ کر ہی الگ ملک بسانے کا سوچا گیا۔حالات اور کریم کی کریمی نے بچاروں کو بھی چارہ جوئی کا حوصلہ اور سمجھ عطا کردی۔اب وہ لاٹھی والے سے بھی حق مانگتے ہیں۔آج کل یہی کشمش چل رہی ہے۔اس کو سیاست کہا جائے یا حقوق کی جنگ،بات ایک ہی ہے۔یہ معاملہ پوری دنیا میں ہے صرف پاکستان ہی میں نہیں۔لیکن ہمیں تو صرف پاکستان کا سوچنا ہے۔تین مرتبہ میں نواز شریف کو عوام نے اقتدار سے نوازا،لیکن عوام کو اُس وقت سخت مایوسی ہوئی جب زر اور زرداری اکٹھے ہو گئے۔اب عوام کا اعتماد بحال کرنے کے لیے معجزہ چاہیے۔میں اللہ کے فضل سے مسلم لیگی ہوں اور اگر پوری دنیا میں کوئی ایک بھی مسلم لیگی رہ گیا تو انشااللہ وہ میں ہی ہوں گا۔لیکن میں بے بسوں کو بھوک سے تڑپتا ہوا نہیں دیکھ سکتا۔میں مسلم لیگ کے قائدین کرام سے کہوں گا اور 1997ء سے کہتا چلا آرہا ہوں کہ مسلم لیگ کے اندر کو صاف کیا جائے اور جماعت میں دھڑے بندی ختم کی جائے۔تو پھر ہی عوام کا سوچا جاسکتا ہے۔سیاست دشمنی کی طرح نہ کی جائے۔سیاست صرف ایک دائرے میںمخالفت کی اجازت دیتی ہے۔ضروری نہیں کہ عمران خان ہی ملک میں دودھ اور شہد کی نہریں چلا سکتا ہے۔اگر مسلم لیگ مگرمچھوں کا پیٹ چاک کرکے دولت خزانے میں جمع کرادے تو سارے کام درست سمت میں چل پڑیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ہارون آباد(تحصیل رپورٹر)جامع تعلیم الدین محلہ گودی ہارون آباد کا 12واںسالانہ جلسہ بمقام جامع مسجد سیدنا امیر معاویہ 6نومبر 2014بروز جمعرات بعد از نماز عشاء منعقد ہو رہا ہے جس میں تلاوت قرآن مجید قاری عبید الرحمان مہتمم تقوی مسجد، ثناء خواںقاری محمد سیف اللہ خالد، خصوصی خطاب ابن امیر شریعت حضرت مولانا سید عطا المومن شاہ بخاری ناظم اعلی مجلس احرار سلام پاکستان، حضرت مولانا سید محمد مظہر شاہ اسعدی آف بہاولپور خطاب فرمائیں گے زیر نگرانی حافظ عبد الطیف رحمانی، مدیر مدرسہ ہذا قاری یسین نے صحافیوں کو بتایا کہ جلسہ کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ہارون آباد(تحصیل رپورٹر)پاکستان کے قومی اخبار کے ریذیڈنٹ ایڈیٹرراولپنڈی سہیل چوہدری کے چچا رشید احمد چوہدری کی وفات پر ہارون آباد میڈیا کلب (رجسٹرڈ)کا تعزیتی اجلاس زہر صدارت شاہد محمود رحمانی منعقد ہوا جس میں سہیل چوہدری سے ان کے چچا کی وفات پر اظہار تعزیت کیا گیا اور مرحوم کے بلندی درجات کے لیے خصوصی دعا کی ۔اجلاس میں چیف پیٹرن یاسر ندیم چوہدری ،ملک محمد ریاض خلجی ،فرزند علی شاکر ،محمد اکبر رانا ،چوہدری اصغر علی ،حافظ محمد یونس وٹو ،عامر ندیم چوہدری ،محمد نوید شاہ ،محمد رمضان ظفر ،رانا دلبر راحیل ،ملک محمد ارشد ،فیصل منیر شاہ نے شر کت کی ۔