سرینگر (جیوڈیسک) علی گیلانی نے کہا کہ حکومت کے یہ اقدامات انتہائی سفاکانہ ہیں۔ ایک طرف لاکھوں سیلاب کی تباہی کی زد میں آ چکے ہیں۔
انسانیت اور اخلاق کا تقاضا تھا کہ ان کے ساتھ جذبہ ہمدردی اور جذبہ مروت اور جذبہ انسانیت کا مظاہرہ کیا جانا چاہئے، مگر اس کے بجائے ظلم و جبر کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔
اسطرح کی صورت حال اس بات کا نا قابل تردید ثبوت ہے کہ جموں کشمیر کی آبادی بالعموم اور مسلم آبادی کو الخصوص ایک وسیع جیل خانے میں تبدیل کر دیا گیا ہے اور یہ ظالمانہ اور جابرانہ وطیرہ ہر حکمران کی پہچان بن گیا ہے۔