وفاقی حکومت نے بجلی پر فی یونٹ سبسڈی ڈیڑھ روپے کم کر دی

Electricity

Electricity

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی حکومت نے بجلی پر فی یونٹ سبسڈی اوسط ڈیڑھ روپے کم کر دی، ذرائع وزارت پانی و بجلی کے مطابق سبسڈی کم کرنے کے لئے الیکٹرسٹی ایکولائزیشن سرچارج 1 روپے 50 پیسے فی یونٹ سرچارج نافذ کر دیا گیا ہے۔

کے الیکٹرک کے سوا ملک بھر کے بجلی صارفین سالانہ 27ارب روپے کی سبسڈی سے محروم ہو گئے ، نیپرا نے تو بجلی سستی کی وزارت پانی و بجلی نے سرچارج لگا کر عوام تک ریلیف پہنچانے سے روک دیا۔

وزارت پانی و بجلی نے نیپرا فیصلے کے مطابق صارفین کے لئے اوسط 1 روپے 50 پیسے فی یونٹ سستی نہ کرنے کے لئے 1 روپے 50 پیسے فی یونٹ کا یکم اکتوبر سے الیکٹرسٹی ایکولائزیشن سرچارج عائد کر دیا ہے جو31 ستمبر 2015 تک نافذ رہے گا، ترجمان وزرات پانی و بجلی کے مطابق الیکٹرسٹی ایکولائزیشن سرچارج کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق صارفین کے لئے بجلی مہنگی نہیں ہو گی کیونکہ الیکٹرسٹی ایکولائزیشن سرچارج بھی اتنا ہی لگایا گیا ہے جتنا نیپرا نے بجلی سستی کرنے کا کہا تھا۔