امریکا میں وسط مدتی انتخابات، ری پبلکن اور ڈیموکریٹ میں سخت مقابلہ متوقع

America

America

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا میں وسط مدتی انتخابات اب صرف ایک دن کی دوری پر ہیں۔ وسط مدتی انتخابات میں ری پبلکنز اور ڈیموکریٹس کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔ ایک سروے کے مطابق 70 فیصدامکان ہے۔

کہ سینیٹ پربھی ری پبلکنزقابض ہوجائیں گے۔ امریکامیں ایوان نمائندگان اور سینیٹ کی نشستوں پرکل انتخابات ہوں گے، ساتھ ہی کئی گورنرز کا بھی چناؤ ہوگا۔اگرچہ صدر اوباما کا ان انتخابات سے کوئی تعلق نہیں مگر ہر شخص کی نظران ہی پر مرکوز ہے۔