صنعا (جیوڈیسک) کے شدت پسندوں نے رات کی تاریکی میں بحر احمر کے کنارے واقع الحدیدہ شہر کے جبل قصبے میں قائم فوجی کیمپ پر دھاوا بول دیا۔ جس کے نتیجے میں تیرہ فوجی ہلاک اور پندرہ یرغمال بنا لیے گئے۔
جوابی کارروائی میں تین حملہ آور بھی ہلاک ہو گئے۔ تاہم عسکریت پسند کیمپ پر قبضے میں کامیاب رہے اور آخری اطلاعات تک کیمپ پرالقاعدہ کا قبضہ چھڑایا نہیں جا سکا۔ الحدیدہ میں فوجی کیمپ پرالقاعدہ کے حملے کے بعد فوج کی مزید نفری طلب کر لی گئی ہے۔
جبکہ دوسری جانب کیمپ کا قبضہ چھڑانے اور یرغمال فوجیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات بھی شروع ہو گئے ہیں۔ الحدیدہ سے قریب ہی ایب گورنری میں بھی القاعدہ کے جنگجو اپنے حریف شیعہ شدت پسند گروپ انصاراللہ کے ساتھ جھڑپوں کے بعد ان کے کئی ٹھکانوں پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔