شیخ صالح زین العابدین خانہ کعبہ کے نئے کلید بردار مقرر

Kaaba

Kaaba

ریاض (جیوڈیسک) خانہ کعبہ کی چابیوں کو سنبھالنے کی ذمہ داری قبل اسلام سے الشیبی خاندان کے پاس ہے۔ فتح مکہ کے بعد بھی حضور اکرم نے یہ ذمہ داری الشیبی خاندان کوہی سونپی۔ پیر کے روز مکہ مکرمہ میں ایک تقریب کے دوران خانہ کعبہ کی چابیاں الشیبی خاندان کے معمر ترین شخص شیخ صالح زین العابدین الشیبی کے حوالے کی گئیں۔

ان میں باب التوبہ اورمقام ابراہیم کی کنجیاں شامل ہیں۔ تقریب میں صرف الشیبی خاندان اور سعودی حکام نے شرکت کی۔ جس میں کلید بردار کیلئے خصوصی دعائیں کی گئی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔ اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے شیخ صالح زین العابدین الشیبی کا کہنا تھا کہ عظیم منصب ملنے کی خوشی کیساتھ بڑے بھائی کے سایہ شفقت کی محرومی کا غم بھی ہے۔ نئے کلید بردار کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد شیخ صالح الشیبی کی سربراہی میں 15محرم الحرام کوخانہ کعبہ کو غسل دیا جائے گا۔