اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف کو افغان صدر اشرف غنی نے ٹیلی فون کر کے سانحہ واہگہ بارڈر میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نواز شریف کو افغان صدر اشرف غنی نے ٹیلی فون کر کے گزشتہ روز واہگہ بارڈر کے قریب دہشت گردی کی بزدلانہ کاررورائی کی مذمت اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا جب کہ دونوں رہنماؤں نے مل کر دہشت گردی کی عفریت کے خاتمے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
اس موقع پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان بھائی، ہمسائے اور دوست ہیں جنہیں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مشترکہ کوششیں اور ایک دوسرے سے تعاون کرنا ہوگا۔