کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ میں رات گئے بارش کے بعد کچھ علاقوں میں بجلی کے فیڈر ٹرپ کر گئے۔ جس کے بعد بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
گزشتہ رات کوئٹہ اور گرد ونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی، جس سے کرانی اور انسکمب روڈ سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں کچھ فیڈر ٹرپ کر گئے۔
متاثرہ علاقوں میں 4 گھنٹے بجلی کی فراہمی معطل رہی تاہم اب کچھ علاقوں میں بجلی بحال کر دی گئی ہے، کیسکو ذرائع کے مطابق دیگر متاثرہ علاقوں میں بھی فیڈرز کی بحالی کا کام جاری ہے۔