لاہور (جیوڈیسک) حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری کے مزار اقدس کے 971 ویں غسل کی روح پرور تقریب میں عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، وزیر اوقاف عطاء مانیکا ، وزیر خوراک بلال یسین ، اندرون اور بیرون ملک سے ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔
غسل کی تقریب میں ساڑھے چھ ہزار لٹر سے زائد عرق گلاب استعمال کیا گیا تلاوت قران پاک ، نعت خوانی اور شجرہ خوانی کی صداوں میں داتا کے چاہنے والے روحانی فیض سمیٹتے رہے۔ غسل کے بعد چادر پوشی کی گئی اور آخر میں ملک و ملت کی سلامتی کے لئے دعائیں مانگی گئیں۔