لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بوندا باندی، خنکی بڑھ گئی

Weather

Weather

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں سارا دن سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی جاری رہی۔ شام کے وقت آسمان سے گرتی بوندوں نے درجہ حرارت گرا دیا۔ خنکی بڑھی تو شہریوں نے گرم کپڑے بھی نکال لئے۔

فیصل آباد میں بھی برستے بادلوں نے سردی کی آمد کا سندیسہ دے دیا۔ ٹھنڈی ہواؤں نے بھی پارہ گرا دیا۔ گزرے چوبیس گھنٹوں کے دوران، سرگودھا، گوجرانوالہ گجرات اور قصور میں بھی بارش ہوئی۔

پیر کے روز سب سے کم درجہ حرارت کالام میں ریکارڈ کیا گیا جہاں پارہ منفی چھ سینٹی گریڈ تک گر گیا۔ محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی کئی شہروں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔