ابوجا (جیوڈیسک) نائجیریا کے شمال مشرقی ریاست میں عاشورہ کے جلوس کے دوران خود کش حملے میں 23 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
میڈیا کے مطابق جلوس یوبے ریاست کے ایک مصروف مارکیٹ سے گز رہا تھا کہ اچانک خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جب کہ دوسرے خودکش حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا۔
ریاست یوبے میں ہی پیش آنے والے دوسرے واقعے میں مسلح افرا نے جیل کے دروازے کو بارودی مواد سے اڑاکر اس میں قید اپنے 144 ساتھیوں کو چھڑا کر فرار ہو گئے، دوسری جانب نایجیریا کی جنگجو تنظیم بوکوحرام نے دونوں واقعے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
واضح رہے کہ بوکو حرام گزشتہ 5 سال سے نائجیریا میں اسلامی ریاست کے قیام کے لیے مسلح جدوجہد کر رہی ہے جس اب تک ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔