امریکی سیکریٹ سروس کی غلطی نجی سیکورٹی گارڈ کے گلے پڑگئی

Kenneth Tate

Kenneth Tate

نیویارک (جیوڈیسک) امریکی سیکریٹ سروس کی غلطی نجی سیکورٹی گارڈ کے گلے پڑگئی۔ سات ہفتے قبل امریکی صدر اوباما ایبولا پر بریفنگ کے لیے ایک ادارے پہنچے جہاں انکی لفٹ چلانے والے سکیورٹی گارڈ کو اگلے ہی روز نوکری سے نکال دیا گیا۔

نجی سکیورٹی گارڈ کی غلطی صرف یہ تھی وہ جب صدر اوباما کے ہمراہ لفٹ میں سوار ہوا تو کمپنی کی فراہم کردہ پستول اس کے پاس تھی جو کہ سیکریٹ سروسز کے حفاظتی پروٹوکول کی خلاف ورزی ہے۔

تاہم سیکریٹ سروس اور ادارے نے اپنی غلطی چھپانے کے لیے بغیر کوئی وجہ بتائے 40 سالہ کینتھ ٹیٹ Kenneth Tate کو نوکری سے فارغ کردیا جبکہ سی ڈی سی میں سات سال سے ملازمت کرنے والے اسکے بیٹے کو بھی نکال دیا گیا ہے۔

سیکریٹ سروس ایجنسی کی سابقہ ڈائریکٹر Julia Pierson نے اس واقعے کے بارے میں وائٹ ہائوس کو آگاہ نہیں کیا تھا۔ یہ خبر سامنے آنے کے بعد یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ سیکرٹ سروس ایجنسی بنیادی فرائض انجام دینے میں ناکام ہو رہی ہے۔ گزشتہ ماہ Julia Pierson نے وائٹ ہاوس کی سکیورٹی میں خامی کا اعتراف کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا تھا۔