شیخوپورہ میں قبرستان میں جھگڑے پر 3 افراد قتل

Sheikhupura

Sheikhupura

شیخوپورہ (جیوڈیسک) شیخوپورہ میں قبرستان میں جھگڑے پر 3 افراد قتل ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ واقعہ شیخوپورہ کے جی ٹی روڈ پر پکی اسٹاپ قبرستان میں پیش آیا۔

جہاں 10 محرم پر لوگوں کی بڑی تعداد قبروں پر حاضری کیلیے پہنچی تھی۔قبر پر 2 گھرانوں کے افراد میں مٹی جلدی ڈالنے کی تکرارجھگڑے کی صورت اختیار کر لی جس پر فائرنگ کے تبادلے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔