قصور: کوٹ رادھا کشن میں مشتعل دیہاتیوں نے میاں بیوی کو زندہ جلا دیا

Kasur

Kasur

قصور (جیوڈیسک) قصور کے علاقے کوٹ رادھا کشن میں مشتعل دیہاتیوں نے میاں بیوی کو بھٹے میں پھینک کر زندہ جلا دیا۔ پولیس ذرائع کےمطابق 24 سالہ شمع بی بی اوراس کا شوہر شہزاداینٹیں بنانے والے بھٹے پر مزدوری کےلئے دوسرےعلاقےسے کوٹ رادھا کشن کے چک 59 آئے ہوئےتھے۔

جہاں بھٹے کے مالک یوسف گجر نے ایڈوانس دی ہوئی رقم نہ ملنے پر میاں بیوی پر مختلف الزامات لگا کر ایک کمرے میں بند کر کے لوگوں کو اکھٹا کرلیا۔

اور دونوں کو بھٹے میں پھینک کر زندہ جلا دیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق پولیس چوکی فیکٹری ایریا کے 5 پولیس اہلکار موقع پر پہنچے بھی تھے مگر مشتعل لوگوں نے انہیں قریب نہ آنے دیا۔