یوم عاشور ہمارے لیے امتحان ہے، عوام مشکوک عناصر پر نظر رکھیں، فاروق ستار

Farooq Sattar

Farooq Sattar

کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ یوم عاشور ہمارے لئے امتحان اور آزمائش بھی ہے ، عوام اپنے ارد گرد مشکوک عناصر پر نظر رکھیں۔

کراچی میں یوم عاشور کے مرکزی جلوس میں ڈاکٹر فاروق ستار ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے دیگر ارکان کے نے شرکت کی۔ اس موقع پر سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں ہرحال میں عاشورہ کے تقدس کو قائم رکھنا ہے۔آج کے جذبے کو پورے سال قائم رکھیں گے۔

جذبہ ایثار اور قربانی کو اپنی عملی زندگی میں قائم کریں گے۔ یوم عاشور ہمارے لئے امتحان اور آزمائش بھی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام اپنے ارد گرد مشکوک عناصر پر نظر رکھیں ، امید ہے جلوس خوش اسلوبی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔